وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے الگ الگ ملاقات کر کے پاک لیبیا تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بات کی گئی ۔ لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے پُرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سے پہلے لیبیا کے کمانڈران چیف نے جی ایچ کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں دونوں عسکری قائدین نے دفاعی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال اور صنعتی اشتراک و تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور لیبیا جدید سیکیورٹی تقاضوں سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔






















