معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوبز کو خیر آباد کہنے کی طرف اشارہ کر دیا، لیکن حقیقیت کچھ اور ہی نکلی۔
عائزہ خان اپنی معصومیت اور بہترین اداکاری سے کروڑوں مداحوں کے دل میں جگہ بناچکی ہیں،انکے اداکار ہمایوں سعید کیساتھ رائیٹر خلیل الرحمان قمر کے مشہور ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے رہے۔حال ہی میں انکا ڈرامہ 'میں' جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں، انکے انسٹاگرام پر13.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری میں جانِ جہاں لکھ کر کیپشن میں لکھا کہ یہ انکا آخری پراجیکٹ ہے۔
عائزہ خان کی اسٹوری دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی جس کے بعد کچھ نے سوال وجواب پوچھنا شروع کردئیے کہ کیوں ،کیا ہوا،وغیرہ وغیرہ،لیکن کچھ صارفین نے دماغ پر زور ڈالتے ہوئے انکی اسٹوری کو غور سے پڑھا تو نیچے کونے میں لکھا تھا کہ جانِ جہاں انکا 2023 کا آخری پراجیکٹ ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ عائزہ خان اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے ’’جانِ جہاں‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں جبکہ ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔