پاکستان علما کونسل اور اس کی حلیف جماعتوں کی اپیل پر کل ملک بھر میں خطبات جمعہ پیغام پاکستان کے عنوان پر دئیے جائیں گے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عارف واحدی و دیگر اکابرین نے تمام مکاتب فکر کے آئمہ و خطااور علما، مشائخ سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف پیغام ،پاکستان کے بیانیہ اور متفقہ فتوی کو بیان کریں اور اس کی اہمیت و افادیت پر عوام الناس کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ محراب و منبر معاشرے کی اصلاح اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار کریں گے اور اس مقصد کیلئے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔