پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ۔
ترجیحی فہرست کے مطابق ثانیہ نشتر کی خالی نشست کے لیے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم خان سواتی اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے روبینہ ناز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مشورے اور منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔






















