چینی کی درآمد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت نے 3 لاکھ کے بجائے پہلے مرحلے میں 50 ہزار میٹرک ٹن چینی باہر سے منگوانے کا فیصلہ کرلیا، ٹریڈنگ کارپوریشن نے نظرثانی شدہ ٹینڈر بھی جاری کردیا۔
چینی درآمد کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر 3 لاکھ کے بجائے فی الحال 50 ہزار میٹرک ٹن چینی منگوائی جائے گی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے چینی درآمد کا نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری کردیا۔ جس کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھا، پہلے ٹینڈر میں 18 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرف 7 ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔



















