چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق حکومت اور شوگرانڈسٹری نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقررکرنے پراتفاق کرلیا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلےکی روشنی میں سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی، ایک ہفتے میں فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد چینی 200 روپے کلو تک جاپہنچی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی تھی۔






















