یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے موجودہ وزیر معیشت یولیا سویریڈینکو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سویریڈینکو کو حکومت کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے اور نئی حکومت کا ایکشن پلان جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
I held a meeting with First Deputy Prime Minister Yuliia Svyrydenko. A report was delivered on the implementation of agreements with European and American partners regarding support for Ukraine reached during the recent Ukraine Recovery Conference. We must swiftly implement… pic.twitter.com/AIipRnpA1f
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) July 14, 2025
زیلنسکی نے بتایا کہ یولیا سویریڈینکو کے ساتھ ملاقات میں معیشت کی بہتری، شہریوں کے لیے امدادی پروگراموں کی توسیع اور مقامی اسلحہ سازی کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
39 سالہ یولیا سویریڈینکو اس سال اس وقت عالمی سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے امریکا کے ساتھ ایک اہم معدنیات کے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا، جو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنا۔
اگر یوکرینی پارلیمنٹ ان کی نامزدگی کی توثیق کرتی ہے تو وہ موجودہ وزیراعظم ڈینس شمیہال کی جگہ لیں گی۔
واضح رہے کہ سویریڈینکو نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور روس کے حملے سے چند ماہ قبل انہیں وزارت معیشت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔





















