الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو مقرر کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔
دوسری جانب اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف بھی کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے دونوں کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔