الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے متعلق تازہ اعداوشمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار 577 ہے جن میں مرد ووٹرز کی شرح 53.65 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.35 ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداوشمار یکم جولائی دو ہزار پچیس تک کے جاری کئے گئے ہیں ، مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز میں مردوں کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 209 سے اور خواتین کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 368 ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 12 لاکھ 7 ہزار 287 ہیں ۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 ، کے پی میں 2 کروڑ 28 لاکھ 7 ہزار سے زائد ۔ پنجاب میں 7 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار سے زائد اور سندھ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔






















