ٹوئٹر کے شریک بانی اور بلاک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ ’بٹ چیٹ‘ متعارف کرائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایپ بلیوٹوتھ میش نیٹ ورک پر کام کرتی ہے جس سے انٹرنیٹ کے بغیر بھی میسجنگ ممکن ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے فون نمبر یا ای میل کے ذریعے سائن ان کی ضرورت نہیں۔
جیک ڈورسی نے ایکس پر اعلان کیا کہ ’بٹ چیٹ‘ کا بیٹا ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو ہے اور اس کا مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔
my weekend project to learn about bluetooth mesh networks, relays and store and forward models, message encryption models, and a few other things.
— jack (@jack) July 6, 2025
bitchat: bluetooth mesh chat...IRC vibes.
TestFlight: https://t.co/P5zRRX0TB3
GitHub: https://t.co/Yphb3Izm0P pic.twitter.com/yxZxiMfMH2
انہوں نے بتایا کہ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجز کے ساتھ بلیوٹوتھ نیٹ ورک پر کام کرتی ہے جس سے قریبی ڈیوائسز کے درمیان محفوظ رابطہ ممکن ہے۔
یہ ایپ انٹرنیٹ یا کال سروس نہ ہونے کی صورت میں بھی چیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
’بٹ چیٹ‘ میں میسجز صرف صارف کی ڈیوائس پر محفوظ ہوتے ہیں اور بائی ڈیفالٹ ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔
ایپ میں گروپ چیٹس اور رومز کا فیچر بھی شامل ہے اور مستقبل میں وائی فائی ڈائریکٹ آپشن متعارف کرایا جائے گا تاکہ طویل فاصلے تک میسجنگ ممکن ہو سکے۔
یہ ایپ خاص طور پر ان حالات کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جہاں انٹرنیٹ بلاک ہو، اور یہ مسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جیک ڈورسی اس سے قبل ڈی سینٹرلائزڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ بھی متعارف کروا چکے ہیں جس سے وہ بعد میں الگ ہوگئے تھے۔






















