وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری اپنے پیغام میں قطر کی شہزادی اور معروف کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں،سیاحت کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے، نانگا پربت پر کوہ پیمائی کرنے کے انکے حالیہ کارنامے پر دلی مبارکباد،یہ واقعی متاثر کن ہے، شیخہ اسماء الثانی کی کامیابی ہمت اور عزم کا پیغام اور دونوں ممالک کی پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔






















