پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پور اور وفاقی وزیر سیفران امیر مقام سمیت اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار احمد، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر اعلیٰ حکام، ججز اور وکلاء شریک ہوئے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔






















