پشاور کے علاقے کوچی بازار میں رات گئے گھر میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور دومرد شامل ہیں۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دو ریسکیو اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہوئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔






















