پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5 اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے تناسب کے مطابق مخصوص نشستیں (خواتین اور اقلیتوں کی) مختص کی جائیں۔






















