افغان پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والوں کی وطن واپسی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ، وزارت سیفران نے صوبائی حکومتوں کو افغان پی او آر ہولڈرز کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔
وزارت سیفران کی جانب سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں اعلیٰ حکام اور پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔
افغان پی او آر ہولڈرز کی وطن واپسی کی مدت میں توسیع زیرغور ہے۔ تب تک ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز کیا جائے۔






















