سپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے لئے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کی چوبیس خواتین اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، خواتین کی24 میں سے 21 مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان بحال ہوئے۔ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کی ایک ایک رکن بحال ہوئیں، اقلیتوں کی تین نشستوں پر ن لیگ کے دو اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن بحال ہوا۔






















