پاور ڈویژن نے شیخوپورہ میں لیسکو گارڈ کےہاتھوں معمر خاتون کی بے توقیری پر سخت ایکشن لے لیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ ملازمین کی طرف سے قانون شکنی اور عوام کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،متعلقہ سیکیورٹی گارڈ کیخلاف انکوائری رپورٹ تین دن کے اندر مکمل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
This is absolutely disgusting. Where in the world does something like this happen? pic.twitter.com/NQtU3jrcWi
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) July 1, 2025
پاور ڈویژن اس انفرادی عمل پر معمر خاتون اور دیگر صارفین سے معذرت خواہ ہے،تیس جون کو لیسکو کے گارڈ نے شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی کی تھی ۔






















