بھارتی ریاست تلنگانہ کی فیکٹری میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، ملبے سے اب تک 31 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تین زخمی اسپتال میں دوراج علاج دم توڑ گئے۔
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں گزشتہ روز کیمیکل کمپنی سگاچی انڈسٹریز کے ایک یونٹ میں خوفناک دھماکا ہوا، جس میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 34 تک پہنچ چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری کے ملبے سے 31 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ تین زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی درست تعداد معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، دھماکے کے وقت فیکٹری میں 60 سے زائد افراد موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کچھ مزدور 100 میٹر دور تک جا کر گرے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔





















