پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے حارث رؤف اور نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر زمان خان اور شاہنواز دھانی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر زمان خان کل (بدھ کو) صبح 9 بجے لاہور سے سری لنکا پہنچ کر کولمبو میں ٹیم کو جوان کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق شاہنواز دھانی کا سری لنکا کا ویزا تاحال جاری نہیں ہوسکا، وہ بھی ویزا ملتے ہی کولمبو کیلئے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کیخلاف ایک میچ جیت چکی ہے۔
سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کو شکست کی صورت میں پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوجائیں گے، قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگی۔