حکومت نے بجلی صارفین کیلئے فیول چارجز پر یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔ نیپرا درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کریگا۔
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے فیول چارجز پر یکساں ٹیرف سے متعلق غور کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا، نیپرا یکساں نرخوں سے متعلق درخواست پر یکم جولائی سے سماعت کرے گا، بجلی صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر پہلے ہی یکساں ٹیرف لاگو ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ٹیرف میں سبسڈی اور انٹر ڈسکوز ریٹ ریشنلائزیشن شامل کی جائے، مقصد ملک بھر کے تمام صارفین کیلئے مساوی نرخ مقرر کرنا ہے، حکومتی درخواست میں ٹیرف یکم جولائی 2025ء سے نافذ کرنے کی تجویز ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سماعت میں شریک ہوکر آراء کا اظہار کر سکتے۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت گزشتہ ہفتے مؤخر کی تھی۔



















