پسماندہ علاقوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کےلیے یونیورسل سروس فنڈز بورڈ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی۔
چیئرمین یو ایس ایف بورڈ ضرار خان کے مطابق 12 اضلاع کے منصوبوں پر 7 ارب 49 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ان میں براڈ بینڈ کے 5 اور 940 کلومیٹرآپٹیکل فائبر بچھانے کے دو منصوبے شامل ہیں۔
منصوبوں کے تحت 347 دیہات اور 113 ٹاؤن اور یونین کونسلز ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک ہوں گی۔ 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبرسے 28 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹو یو ایس ایف کے مطابق سانگھڑ میں 415 کلومیٹر اور جھنگ کے اطراف سوا 500 کلومیٹر طویل کیبل بچھائی جائےگی۔ اٹک، خوشاب، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ،چنیوٹ، بدین اور ایبٹ آباد کے دیہات کو فورجی سروس ملے گی۔






















