سابق پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔
راولپنڈی میں سابق پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ماجدحسین گادی نے کی،عدالت نےن لیگ کےسابق سینیٹر چوہدری تنویرکی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
ن لیگ کے سابق سینیٹرچوہدری تنویرکی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے عدالت نے دو دو ضامنوں کے ذریعے دس،دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
چوہدری تنویرپرسابق پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے،مقدمہ گزشتہ سال بارہ فروری کو تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔






















