لاہور میں محرم الحرام کا سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا،بارہ سو سےزائد کیمروں سے جلوس، مجالس اور امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پولیس کےمطابق تمام حساس مقامات اورجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی پورٹ ایبل کیمرے نصب کیے گئے،عشرہ محرم کے دوران اڑتیس سو اٹھاسٹھ سے زائد مجالس اورچار سو اٹھاون عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور پر دس ہزار سے زائد اہلکار اور افسران سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔






















