تحریک انصاف نے نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بندکرنے، گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میں تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔ ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔