امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فردو پلانٹ پر چھ بم گرائے، وہ مکمل طو رپر تباہ ہوگیا، حقیقی رپورٹ یہی ہے،اس کے برعکس جو بھی رپورٹ ہوگی وہ افواہوں پرمبنی ہوگی۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نےسی این این کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا پینٹاگون کی رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں،سی این این اورنیویارک ٹائمز نے ایک ادارہ جاتی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، نیویارک ٹائمز زوال پزیر ہےاس لیے میں اس کو فیلنگ نیویارک ٹائمز کہتا ہوں
پیٹ ہیگسیتھ نےمزیدکہا اس میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہےجائزہ رپورٹ ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر بنتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،رپورٹ کے پیچھے کچھ سیاسی مقاصد بھی ہیں، تاکہ صدر ٹرمپ کی شاندار کامیابیوں کو کم دکھا سکیں،ہمیں شاندار کامیابی ملی ہے۔





















