انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور آئی لینڈرز ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔ میگا ایونٹ میں کیویز اور آئی لینڈرز ٹیمیں 8 ،8 میچ کھیل چکی ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چار میچز جیت سکی ہے جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہےاور میگا ایونٹ کا 41 واں میں کیویز کے لئے بڑی اہمیٹ کا حامل ہے۔
سری لنکن ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے جبکہ اس کو چھ میچز میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوسکی ہے اور ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔