رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ عبدالباسط مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔
اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ عبدالباسط گزشتہ شام مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں ہوئی لڑکے کی تلاش کے لیے اہل خانہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کا بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کے مبینہ اغوا کا نوٹس آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔





















