وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ریڈ لائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے کردار کی دنیا تعریف کررہی ہے،ایران کو پاکستان پر اعتماد ہے،امریکا کوبھی پاکستان پراعتماد ہےکہ ہم درست بات کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے،جنگ بندی کرانے میں پاکستان تنہا نہیں،چین بھی شامل ہے،جنگ بندی کیلئے ترکیہ اور سعودی عرب کی بھی حمایت حاصل ہے،جنگ بندی کیلئے جو بھی کوششیں ہوں کرنی چاہئیں،صرف پاکستان نہیں،دوسرے ممالک کوبھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے،پاکستان کی کوشش ہےکہ ایران اور سعودی عرب کا براہ راست ٹکراؤ نہ ہو،حکومت پاکستان نے ایران اور سعودی عرب سے سچ بات کی ہے،سعودی عرب کی سرزمین کے تحفظ کیلئے ہمارا دفاعی معاہدہ ہے۔




















