خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
2119 ارب روپے کے مجموعی حجم کے اس سرپلس بجٹ میں 157 ارب روپے کا سرپلس رکھا گیا ہے۔
اسمبلی نے مطالبات زر کی مد میں 1962 ارب روپے کی منظوری دی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسپیکر کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک نہ لینے پر اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری کے وقت ایوان سے بائیکاٹ کیا اور اس عمل کا حصہ نہیں بنی۔
اسپیکر نے رائے شماری کے بعد کٹوتی کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردیں۔
اس کے علاوہ، وزیر خزانہ آفتاب عالم کی پیش کردہ تحریک پر مالی سال 2025-26 کا فنانس بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن نے فنانس بل کی منظوری کے وقت بھی بائیکاٹ جاری رکھا اور اس عمل میں حصہ نہیں لیا۔






















