قطر نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے پیش نظر عارضی طور بند کی گئی اپنی فضائی حدود کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فضائی حددو کی بندش کا فیصلہ ایران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
قطر میں متعدد اسکولوں کو بھی کل کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
تاہم ایران کی جانب سے العدید ایئربیس پر حملے کے بعد قطری حکام نے فضائی حدود کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔





















