امریکہ کے نیشنل ٹیرازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ایران کے حامی ہیکرز امریکی نیٹ ورکس کے خلاف سائبر حملے کر سکتے ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیاہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ سائبر ہیکرز امریکی نیٹ ورکس کے خلاف حملے کر سکتے ہیں، خطرے کے بڑھتے ہوئے ماحول کے بارے میں ایک بلیٹن وارننگ جاری کی گئی ہے ۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان میں موجود امریکیوں کو انخلاء کی ہدایت کر دی ہے ، بیان میں کہا گیاہے کہ غیر ضروری سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ لبنان سے نکل جائیں، خطے میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیاہے ۔






















