پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دسمبر تک سعودی عرب کو پاکستان کی سونے کی کان ' ریکو ڈک ' کے حصص کی فروخت کا معاہدہ مکمل ہونے کی امید ظاہر کر دی ہے ۔
عرب نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان نے ریکوڈک پر سعودی پیشکش پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس شراکت داری پر ملکی حمایت پر زور دیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اس شراکت دار ی کی حوصلہ افزائی کر تی ہے اور جب معاہدے پر مشاورت مکمل ہوجائے گی تو اس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔