وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنوبی پنجاب کے دیہات کی خواتین کیلئے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے بیوہ خواتین کو بھینس اور گائیں دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11 ہزار دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، وزیراعلیٰ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیے جائیں گے۔
ڈی جی خان، مظفرگڑھ، راجن پور،لیہ اور کوٹ ادو ، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یارخان اور بہاولپورمیں مفت مویشی دیئے جائیں گے ۔5سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ خواتین گھر بیٹھے ایپ سے درخواست کر سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں، تعلیم، صحت اور روزگارشہراوردیہات کی خواتین کا بنیادی حق ہے۔






















