بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈکپ کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے اور اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہناہے کہ شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے ۔
اس حوالے سے ٹیم فیزیو کا کہناہے کہ شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی اور میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا، علم میں رہے کہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈولڈ ہے ۔