سعودی عرب کے جس فیصلے کا انتظار انتہائی بے صبری سے جاری تھا آخر کار اس کا اعلان کر دیا گیاہے ، 63 ممالک کے شہری اب الیکٹرانک ویزے کے ذریعے سعودی عرب کی خوبصورتی کا تجربہ کر سکیں گے ۔تاہم ان 63 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے جو اس آسانی سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
الیکٹرانک ویزا کی جن ممالک کو سہولت حاصل ہو گی ان میں آذربائیجان، برونائی، چین، جاپان ، قزاقستان، کرغستان، ملیشیاء ، مالدیپ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکیہ اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
پاکستانی سعودی عرب کی الیکٹرانک ویز ا کی سہولت حاصل کرنے سے قاصر رہیں گے ، پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کیلئے سعودی عرب کے سفارتخانے سے ہی رجوع کرنا ہو گا اور مکمل ضابطہ کار کے تحت ہی ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔