ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر صدر شی جین پینگ نے 4 تجاویز دی ہیں۔
چینی صدرشی جین پینگ نے ایران اسرائیل جنگ پر اپنی تجاویز میں کہا فوری جنگ بندی کوفروغ دیا جائے اور کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے،شہریوں کا تحفظ ترجیحی طور پریقینی بنایا جائے۔
مزید کہامذاکرات اور مکالمے کا آغاز ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے،بین الاقوامی برادری کی امن کے فروغ کی کوششیں ناگزیرہیں۔
فوری جنگ بندی کو فروغ دیا جائے، کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی صدر





















