انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ( ن ) کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
جج ارشد جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دولاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کی۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔