محکمہ موسمیات نے 22 جون سے پری مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی جبکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارشیں 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔
عرفان علی نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔






















