غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے متعلق عوام کی رائے سامنے آگئی ہے اور عوام کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس پر کچھ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں ، اس بارے میں پاکستان کی عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک پاکستان میں رہنے والے ہیں اور سب سے بڑی بات ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔
پاکستان کے عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈا کرنے سے صرف انتشار پھیلے گا اور تو کچھ نہیں اور یہ سب جو باہر ملک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کررہے ہیں وہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ایجنٹس ہیں اور ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔
عوام کے مطابق ویزے کے بغیر کوئی بھی کسی دوسرے ملک میں نہیں جاسکتے تو پاکستان میں کیوں آنے دیں؟، اور یہ جو پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ افعانیوں کے ساتھ غلط ہو رہا ہے وہ خود اس وقت برطانیہ میں بیٹھے ہیں یا امریکہ میں، یہ سب جو پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں وہ سب اپنے مفاد اور پیسہ کمانے کے لیے کرتے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنٹس پاکستان میں افغانیوں کے حالات کی جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں، افغانیوں نے جو دہشتگرد تنظیمیں بنائی ہوئی ہیں اس فیصلے سے وہ ختم ہو جائیں گی اور انتشار بھی ختم ہو جائے گا، جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
عوام کے نزدیک غیر قانونی افغان باشندوں کو نکالنے کا فیصلہ ہم سب کے حق میں بہت بہترین فیصلہ ہے اور حکومت نے کوئی زیادتی نہیں کی بلکہ بہت اچھا فیصلہ لیا ہے۔