اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی اصفہان اور فردو جوہری تنصیبات میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اےای اے ) کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بارے میں مزید سیٹلائٹ تصویروں کا تجزیہ کیا ہے۔
اپنی تحقیق کی بنیاد پر واچ ڈاگ نے کہا کہ اس کے پاس مزید شواہد ہیں جو نطنز سہولت میں "زیر زمین افزودگی ہالز" پر "براہ راست اثرات" کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Iran: Based on continued analysis of high resolution satellite imagery collected after Friday’s attacks, the IAEA has identified additional elements that indicate direct impacts on the underground enrichment halls at Natanz.
— IAEA - International Atomic Energy Agency ⚛️ (@iaeaorg) June 17, 2025
No change to report at Esfahan and Fordow.
آئی اےای اے نے کہا کہ اس کے تجزیے میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے گئے ایران کی دو دیگر بڑی جوہری تنصیبات - اصفہان اور فردو میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں دکھائی گئی۔





















