حیدرآباد میں ریلوے ڈپو کے گیراج میں قائم فلنگ اسٹیشن پر ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور والد شدید زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد پولیس کے مطابق ریلوے ڈپو کے گیراج میں قائم فلنگ اسٹیشن میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ عمر حسین کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ریلوے ڈپو گیراج میں گیس فلنگ اسٹیشن غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا۔





















