اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شام کو یا رات کے دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیر ، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد، پشاور،خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم، راولپنڈی ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکر، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی۔ شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، ساہیوال، بہاولنگر،رحیم یارخان، لیہ، ملتان، بہاولپورمیں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، ڈیرہ بگٹی، سبی، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ، لورالائی میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔






















