پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بدھ ( کل ) تک ملتوی ہو گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس آج ڈویژن بینچ کے بعد سن لیں ، ضمانت کا معاملہ ہے۔
تاہم، عدالت عالیہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی۔