اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے، سلامتی کونسل تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی راہ ہموار کرے، اسرائیل نے حملہ ایسے وقت کیا جب عالمی ایجنسی ایران میں کام کر رہی ہے، پاکستان ایران کا ہمسایہ ہے،اسرائیلی اقدامات پر تشویش ہے، امن کوشش اسرائیلی کارروائیوں سے ناکام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔






















