پاکستان میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
بجٹ کے بعد امپورٹ کا دباؤ، ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، روپے کی قدر مزید گر گئی۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 282.67 روپے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 18 پیسے اضافے سے 284 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر 282.47 روپے پر بند ہوا تھا۔



















