ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 3 ہزار 609 نئی کمپنیاں مئی 2025 میں رجسٹر کی گئی ہیں۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تصدیق کردی۔
اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے دوران دو ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا۔ مئی 2025 کے دوران 3 ہزار 600 سے زائد کمپنیوں کے رجسٹریشن کے بعد جنوری 2025 میں قائم کردہ 3 ہزار 482 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی لگ بھگ 99 اعشاریہ 9 فیصد رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طریقے سے کی جارہی ہے۔






















