کولمبیا کے جنوب مغربی علاقوں میں زوردار دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی علاقوں میں دھماکوں کی لہر کے نتیجے میں کم ازکم 7افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے افراد میں عام شہری، فوجی اہلکار اور پولیس شامل ہیں۔
ترجمان کولمبین نیشنل آرمی کے مطابق دھماکوں میں پولیس اسٹیشنز کونشانہ بنایاگیا، دھماکے کیلی، کاکا اور ڈیل کاکا کے محکموں کے کئی قصبوں میں ہوئے۔





















