وفاقی بجٹ 2025-26ء میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اس سے قبل تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد تک اضافے کی تجویز تھی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 25-26ء پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں مین 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ درمیانے اور نچلے پنشن ہولڈرز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو 30 فیصد ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔



















