پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سادہ لباس میں ملبوس چند دوستوں، بشمول عرب خواتین کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
ان کی پوسٹ کو نہ صرف مداحوں نے سراہا بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں خصوصاً یمنیٰ زیدی نے بھی انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
دوسری جانب ہانیہ عامر کی یہ روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔






















