پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اےمخدوم سید افتخارحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
رپورٹس کے مطابق جہانگیرخان ترین سے اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی جس میں انھوں نے ملاقات میں مختلف سیاسی امور و مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان صاحب کی اوچ شریف آمد.
— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) November 6, 2023
سابق ایم پی اے پیر سید افتخار گیلانی نے مرکزی قیادت سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا..
1/2 pic.twitter.com/CLe06ygg3a
اس موقع پر جہانگییر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔سانحہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔ان شاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا ۔مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا ۔اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی ۔مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی ۔ اس چھوڑ گئے مشن کو انشاء اللہ اب پورا کریں گے اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے۔ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ۔ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ۔
خیال رہے کہ سید افتخار حسن گیلانی مسلسل 5 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں اور ان کا خاندان مسلسل صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں اور وازارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ سید افتخارالحسن گیلانی کئی ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔